لاہور: (دنیا نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم کے ذریعے خود کو اور اپنی حکومت کو این آر او دیا ہے۔
اپنے ٹویٹ پیغام میں شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ اگر اس بارے میں کوئی شک تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لیے کس طرح کام کیا ہےتو یہ ترمیم اس شیطانی ذہنیت کا واضح مظہر ہے۔
عمران خان نے نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم کے ذریعے خود کو اور اپنی حکومت کو این آر او دیا ہے۔ اگر اس بارے میں کوئی شک تھا کہ نیب/نیازی گٹھ جوڑ نے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لیے کس طرح کام کیا ہے، تو یہ ترمیم اس شیطانی ذہنیت کا واضح مظہر ہے۔ یہ احتساب کی آڑ میں سراسر سیاسی انتقام ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 2, 2021
اُنہوں نے کہا کہ یہ احتساب کی آڑ میں سراسر سیاسی انتقام ہے۔