'پٹرول اور گیس بم گرانے کے بعد تباہی سرکار نے عوام کو بجلی کا جھٹکا دے دیا'

Published On 03 November,2021 12:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیری رحمان نے کہا ہے کہ پٹرول اور گیس بم گرانے کے بعد تباہی سرکار نے عوام کو بجلی کا جھٹکا دے دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بجلی ٹیرف 13.97 روپے فی یونٹ ہے، حکومت 1 روپیہ 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کر رہی ہے، اضافے کے بعد بجلی کی قیمت 15 روپے 36 پیسے فی یونٹ ہو جائے گی، تین سال میں تباہی سرکار نے بجلی کے نرخوں میں 52 فیصد اضافہ کیا ہے۔
 

Advertisement