لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، پٹرول، معیشت، مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دینا تو عمران خان کے بس میں ہے۔
قائد حزب اختلاف و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ استعفی لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں، چینی کے بعد پٹرول اور اس پر بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے، ظلم کی یہ حکومت نہیں چل سکتی۔