اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی صورت حال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔
قومی اسمبلی ہال میں ہونے والے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، شاہ محمود قریشی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں سیاسی قیادت کو عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی صورت حال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔