اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناپید نسل کے جانوروں کا امپورٹ پالیسی آرڈر بادی النظر میں عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ امپورٹ پالیسی آرڈر پاکستان ٹریڈ کنٹرول ایکٹ 2012 سے بھی متصادم ہے۔ عدالت نے وزارت موسمیاتی تبدیلی سے دونوں اتھارٹیز کے قیام کے نو ٹیفکیشن طلب کرتے ہوئے مینجمنٹ اتھارٹی اور سائنٹیفک اتھارٹی کی تشکیل 30 دن میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔