اٹک: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے جدید سہولتوں سے لیس زچہ بچہ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
زچہ بچہ اسپتال سے ضلع اٹک کے 20 لاکھ رہائشی اور باالخصوص خواتین مستفید ہونگی، حکومت پنجاب 200 بستروں پر مشتمل اس اسپتال کو 2 سال میں مکمل کرے گی۔ منصوبے کی کل لاگت 5.3 ارب ہے، آدھی رقم 2.66 ارب روپے وفاقی حکومت جاری کرچکی ہے۔