اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ نبی کریمﷺ پوری انسانیت کیلئے سراپا رحمت ہیں، عدل و انصاف سمیت ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مسلم ملکوں کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے وژن سے آگاہ کیا اور کہا کہ قانون کی حکمرانی، عوام کی فلاح و بہبود اور علم کے حصول پر خصوصی توجہ ریاست مدینہ کی بنیاد بنے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نبی آخرالزمانﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے، رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا مقصد اسوہ حسنہ کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنا ہے، رحمت اللعالمین اتھارٹی مسلم دنیا کو اسلامو فوبیا سمیت دیگر عصری چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ہوگی۔