وزیراعظم عمران خان نے کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق وزراء کو بیانات دینے سے روک دیا

Published On 02 November,2021 04:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے متعلق وزراء کو بیانات دینے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہونے والے معاہدے سمیت دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران اعظم سواتی اور فواد چودھری کو الیکشن کمیشن کے نوٹس کے معاملہ پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر عمران خان نے دونوں وزراء کو ہدایت کی کہ اعظم سواتی، فواد چودھری کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔

ذرائع کے مطابق دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریفارمز لانا آسان نہیں ہے، مشکلات آتی ہیں، مل کر سامنا کریں گے۔
 

Advertisement