اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے کیسزکی پیروی کرنے والے قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے عہدے سے استعفی دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات کے کیسز میں نیب کی پیروی کرنے والے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے اپنا استعفی چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بھجوا دیا۔
عاصم ممتاز کی طرف سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ میں نے نیب پراسیکیوٹر کے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفی دیا ہے۔
یاد رہے کہ شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی جانب سے پیش ہورہے تھے ،خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلیمان رفیق کے خلاف پیرا گون ریفرنس میں بھی نیب پراسکیوٹر تھے۔