نوازشریف کی جائیداد 135اپرمال کی نیلامی 19نومبر کو ہو گی

Published On 08 November,2021 04:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی لاہور میں جائیداد 135اپرمال کی نیلامی 19نومبر کو ہو گی۔

اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ نے نیلامی سے متعلق متعلقہ آفیسرز کو احکامات جاری کر دئیے، نوازشریف کی جائیداد کی نیلامی اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ کے آفس میں 19نومبر صبح 10بجے ہو گی۔

نیلامی اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر تین کے حکم کے مطابق کی جائے گی۔