اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی خطرے کی بات نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ آنے کا کسی نے کہا نہ کوئی اطلاع تھی، سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے، اس کے فیصلے سب پر لاگو ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر اٹارنی جنرل بہتر جواب دے سکتے ہیں، کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی، گیم صرف عمران خان کی ہے، جو بھی مسئلہ ہے وہ آئین و قانون کے تحت حل ہوگا۔