عشرت العباد سے فاروق ستار کی ملاقات، اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق

Published On 13 November,2021 02:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دبئی میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے ڈاکٹر فاروق ستار نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کا یکجا ہونا وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ عشرت العباد اور فاروق ستار متعدد بار رہنماؤں سے بات چیت کی کوشش کر چکے ہیں۔ 8 نومبر 2017 کو ایم کیو ایم اور پی ایس پی اتحاد کی فاروق ستار نے مخالفت کی تھی۔

 

Advertisement