لاہور: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ میں قانون سازی کے معاملے پر اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت مخالف تحریک اور ان ہاؤس تبدیلی کے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔
اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ورچوئل طور پر منعقد ہوا،اسٹیرنگ کمیٹی کے ارکان ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاسں میں سپیکر قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لکھے گئے خط پر غور کیا گیا جس میں سپیکر نے پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر قوانینِ کی منظوری کےلیے تعاون مانگا تھا ۔
اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی آج سپیکر کے خط کا جواب بھی تیار کرے گی ۔ حکومت مخالف تحریک اور ان ہاؤس تبدیلی کے مختلف آپشنز پر بھی غور ہوگا۔