اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ممتاز سنئیر سیاستدان اور سابق وزیراعظم شجاعت حسین کی تیمارداری کے لئے ان کے چودھری شافع حسین سے ٹیلفون پر تفصیلی بات کی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت کی جلد صحتیابی کے لئے ان کے خاندان سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی چودھری سالک حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے دونوں رہنماوں نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔
مزید برآں آصف علی زرداری نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو فون کیا اور شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، پرویز الہی نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے پر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔