خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی میں شامل

Published On 17 November,2021 07:09 pm

کراچی:(دنیا نیوز) خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد نےپاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ مردم شماری کوسی سی آئی میں سندھ کے اعتراضات کے باوجود یکطرفہ منظور کرکے وفاقی حکومت کو بھیجا گیا۔ اس عمل میں شریک تحریک انصاف ،ایم کیوایم اور جی ڈی اے کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ خواجہ سرا رہنماؤں نے متاثر ہوکر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

رہنما پی پی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی نے مصلحت کا شکار ہو کر مردم شماری پر پارلیمنٹ میں ووٹ کرکے سندھ کے ساتھ سودے بازی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو انتخابات میں مسلط کرنے کی سازش کرکے الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر بھی حملہ کیاگیا ہے۔
 

Advertisement