کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اربوں روپے کی کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں ملوث شرجیل میمن کو حکومت سندھ نے دبئی میں آج سے شروع ہونے والی نمائش کے لئے اپنا فوکل پرسن نامزد کیا ہے۔ بطور فوکل پرسن بیرن ملک جانے کے لئے شرجیل میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جو منظور کر لی گئی۔
عدالت نے شرجیل میمن کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔