خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں آج بارش کی توقع: محکمہ موسمیات

Published On 18 November,2021 08:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں بھی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد ر ہنے کی پیشگوئی ہے۔

 

Advertisement