اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پوری دنیا میں کام کررہی ہے، ای وی ایم سے سارے مسئلے ختم ہوجائیں گے۔
سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کل بہت خوشی ہوئی، ہم نے اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کا حق دیا، اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، بدقسمتی سے اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل حل نہیں کیے گئے، اوورسیزپاکستانیوں کے پلاٹس پر قبضے ہو جاتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاکستان میں کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب ممالک میں پاکستانیوں کی آسانی کیلئے وزیرخارجہ نے پورٹل بنایا ہے۔ ای وی ایم مشین پوری دنیا میں کام کررہی ہے، پرانے سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے نہیں چاہتے تبدیلی آئے، اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست اور جمہوریت میں شامل کرلیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوری نظام میں شامل کرنے پر خوشی ہے۔ ووٹ کا حق ملنے کے بعد ہر حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی قدر کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 90لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ حق دیا ہے، جب بھی مشکل وقت آیا اوورسیز پاکستانیوں نے بھرپور مدد کی، ملک میں بدقسمتی سے اوورسیز پاکستانیوں کے پلاٹس پر قبضہ ہو جاتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے یہاں کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اوورسیز پاکستانی جب بھی بزنس کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں نقصان ہوتا، وہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ جب بھی پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ساتھ دیتے ہیں،
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاور آف اٹارنی کا حصول بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے بڑا مسئلہ تھا، ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے پاور آف اٹارنی کی تصدیق کی جاسکے گی، ذاتی موجودگی ضروری نہیں، ڈیجیٹل پورٹل ابتدائی طور پر 10ممالک میں شروع کیاجارہا ہے، محنت کش پاکستانیوں کی وجہ سے ملک چل رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پوری دنیا میں کام کررہی ہے، ای وی ایم سے سارے مسئلے ختم ہوجائیں گے، لوگوں کے جعلی ووٹ ای وی ایم سے ختم ہوجائیں گے، نئی ٹیکنالوجی سے مجھے کیا فائدہ ہے؟ 30 سال سے خفیہ بیلٹ سے پیسہ چل رہا تھا،دونوں جماعتوں نے مخالفت کی، ایک طرف کرپٹ اسٹیٹس کو تو دوسری طرف نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ 2008ء میں الیکشن کمیشن کہہ چکا تھا ای وی ایم آنی چاہیے، منظوری سے بہت خوشی ہوئی، ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنا اس سے بڑی احمقانہ غلطی کیا ہو سکتی ہے، ای وی ایم کے ذریعے تمام مسائل حل ہوجائیں گے، گزشتہ الیکشن میں 15لاکھ ووٹ ضائع ہوئے، ای وی ایم سے مسئلہ حل ہوگا۔