پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے وقت غلط گنتی کی گئی: سعید غنی

Published On 19 November,2021 11:26 am

کراچی: (دنیا نیوز) سعید غنی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے وقت غلط گنتی کی گئی، اسپیکر نے مردم شماری کا معاملہ تاخیر کا شکار کیا۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے 5 ڈی آئی جی نکالے گئے جو کسی اور صوبے میں چلے گئے، وفاقی حکومت 22 میں سے 12 افسران کو دوسرے صوبے میں بھیج رہی ہے، مشاورت کے بغیر افسران کو کسی اور صوبے میں بھیجا جا رہا ہے، وفاقی حکومت سندھ میں گورننس خراب کرنا چاہتی ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا میں آئی جی اور چیف سیکرٹری تبدیل ہونے میں وقت نہیں لگتا، ہم اپنے عوام اور اسمبلی کو جوابدہ ہیں، وفاقی حکومت کو نہیں، ہمیں وفاقی حکومت پتھر کے زمانے میں لے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کبھی نہیں سنا کہ گیس دن میں 3 وقت آئے گی، پی ٹی آئی کے اتحادیوں نے کلبھوشن کو این آر او دینے کی بھی حمایت کی۔
 

Advertisement