اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کے قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے
قومی اسمبلی و سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر قادر خان مندوخیل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے احاطے میں پابندی 19 نومبر کے اجلاس کے لیے ہوگی۔
سپیکر اسد قیصر نے یہ کارروائی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے رولز کے تحت ان کو تفویض اختیارات کے تحت کی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی کی جانب سے قادر خان مندوخیل کو خط جاری کیا ہے۔