سٹیزن پورٹل: عوامی مسائل کے حل میں جعلسازی کے مرتکب افسران کیخلاف کارروائی کا آغاز

Published On 20 November,2021 02:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کے حل میں جعل سازی کے مرتکب سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا میں متعدد سرکاری افسران معطل کر دیئے گئے۔ کارروائی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کی گئی۔

پی ایم ڈی یو رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 154، کے پی کے 86، سندھ کے 3 اور وفاق کے 11 افسران کے ڈیش بورڈز کی تحقیقات میں پنجاب کے 44 سرکاری اہلکار جعل سازی کے مرتکب قرار پائے گئے۔

خیبر پختونخوا میں جعل سازی میں ملوث ہونے پر چیف سیکرٹری نے 39، آئی جی پنجاب نے 45، آئی جی کے پی نے 10 اور آئی جی سندھ نے 3 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سرکاری اہلکاروں کی جعلی سازی کی رپورٹ کا وزیراعظم عمران خان نے سخت نوٹس لیا۔ چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔
 

Advertisement