اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم ہاوس کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات ہوئی جہاں پر وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا۔
عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی الوداعی ملاقات کی تھی۔
ڈی جی آئی آیس آٰی نے گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کی تھی۔