فواد چودھری کا سپریم کورٹ بار کو غیر جانبدار رہنے کا مشورہ

Published On 21 November,2021 04:14 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے سپریم کورٹ بار کو غیر جانبدار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس اور سینئر ججوں کے بعد کانفرنس کا اختتام مفرورشخص کی تقریر سے ہوا،یہ ججوں اورعدلیہ کی توہین کےسواکچھ نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا ، مجھے بتایا گیا ہے کہ کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر سے ہو گا، ظاہر ہے یہ ملک اور آئین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ،اس لئے میں نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

لاہور میں  دو روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوسرے اور اختتامی روز بھی تقاریر کا سلسلہ جاری رہا اور کانفرنس سے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔
 

Advertisement