پاکستان پیپلزپارٹی کا ملک میں ممکنہ پٹرول بحران پر تشویش کا اظہار

Published On 22 November,2021 12:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں ممکنہ پٹرول بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ڈیلرز نے 25 نومبر سے ہڑتال کا اعلان کیا، تباہی سرکار ایک کے بعد ایک بحران پیدا کر رہی ہے۔

نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان پٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپز بند کرنے کا اعلان کیا ہے، گزشتہ سال بھی پیٹرول نایاب ہوگیا تھا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پیٹرول بحران پر حکومت نے پیٹرولیم کمیشن کی سفارشات پر کتنا عمل کیا ؟ ‏پیٹرولیم کمیشن نے اوگرا پر سوالات اٹھائے تھے، کمیشن نے قیمتوں کا تعین 15 کے بجائے 30 دن بعد کرنے کی سفارش کی تھی، کمیشن نے آئندہ بحران سے بچنے کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا کہا تھا، کمیشن نے بحران کے ذمہ داران کی نشاندہی کی تھی۔
 

Advertisement