ڈینگی کیسز میں کمی، فصلوں اور کچرے کو آگ لگانے سے اسموگ بن رہی ہے: یاسمین راشد

ڈینگی کیسز میں کمی، فصلوں اور کچرے کو آگ لگانے سے اسموگ بن رہی ہے: یاسمین راشد

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے بعد میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کیں، ان کا اتنا اچھا علاج کیا کہ ان کے پلیٹلیٹس بڑھ کر 80 ہزار پر چلے گئے، نواز شریف کی نااہلی غلط بیانی کرنے پر ہوئی، نواز شریف علاج کے بہانے باہر گئے، ان کا واپسی کا ارادہ نہیں لگتا۔