وزیراعظم عمران خان کا کل قوم کے نوجوانوں سے خطاب کرنے کا فیصلہ

Published On 23 November,2021 03:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کل قوم کے نوجوانوں سے خطاب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان نے کامیاب جوان سے مستفید ہونے والے نوجوانوں کو بلالیا۔

وزیراعظم کل میگا کنونشن میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ عمران خان نوجوانوں کیلئے 4 نئے پروگرامز کا آغاز کریں گے۔ 137 یونیورسٹیز میں 25 لاکھ طلباء کیلئے کامیاب جوان مرکز کا آغاز کریں گے۔ طلباء کو کیریر کونسلنگ، اسکالرشپ، جاب پلیسمنٹ، بزنس سینٹر کی سہولیات دی جائیں گی۔

 آلودگی سے بچنے کیلئے پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے 

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کل کھیلوں کے فروغ کیلئے ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لانچ کریں گے، 12 مخلتف کھیلوں میں نیا ٹیلنٹ تلاش کر کے قومی سطح پر لایا جائیگا۔

 دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت آلودگی سے متعلق اجلاس ہوا، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ آلودگی سے بچنے کیلئے پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے، متعلقہ محکمے آلودگی سے بچنے کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی وضع کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے منشور کے مطابق صاف اور آلودگی سے پاک پاکستان اولین ترجیح ہے، بڑے پیمانے پر شجرکاری سے شہروں کو سرسبز بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

 

Advertisement