نوجوان کارکردگی سے ملک اور انسانیت کی خدمت میں کردار ادا کریں: آرمی چیف

Published On 23 November,2021 07:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان اپنی بہترین کارکردگی سے ملک اور انسانیت کی خدمت میں کردار ادا کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور ہیڈکواٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کور کی آپریشنل تیاریوں، کورونا وباء کے خلاف اٹھائے اقدامات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے لاہور میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا اور سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ طلبہ اور اساتذہ سے بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ لاہور میڈیکل کالج پاکستان کا کلیدی ادارہ بن کر ابھرا ہے، کالج فزیکل تھراپی، میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی میں اعلیٰ معیار کے ماہرین پیدا کر رہا ہے، نوجوان اپنی بہترین کارکردگی سے ملک اور انسانیت کی خدمت میں کردار ادا کریں۔
 

Advertisement