'شہر قائد کے بنیادی مسائل سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کی مدد کرنا چاہتے ہیں'

Published On 26 November,2021 12:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کا المیہ ہے یہ ایک بے اختیار شہر ہے، شہر قائد کے انفرا سٹرکچر اور بنیادی مسائل سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کراچی کا کور ایشو ہے، کراچی میں جعلی ڈومیسائل بنا کر لوگوں کو ملازمتوں سے محروم کیا جا رہا ہے، کراچی کے تمام سرکاری اسپتال تباہ حال ہیں، کراچی کیلئے پچھلے 16 سال میں ایک قطرہ پانی کا اضافہ نہیں ہوا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کیلئے آج سپریم کورٹ گئے تھے، ججز نے ہماری بات مکمل نہیں ہونے دی، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سیلیکٹڈ وزیراعظم جعلی افتتاح کر کے چلے گئے، ماضی میں بھی مختلف حکومتوں نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں رخنہ ڈالا، حکومت کے فور کو 2 سال میں مکمل کرنے کے دعوے کر رہی ہے، کراچی میں تعلیم کا شعبہ تباہ ہو چکا ہے۔