سندھ رینجرز کا اورنگی ٹاؤن، کٹی پہاڑی اور گردونواح میں آپریشن، متعدد ملزمان گرفتار

Published On 26 November,2021 11:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، کٹی پہاڑی اور گردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کامبنگ آپریشن کیا جس کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا۔

زیر حراست ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
 

Advertisement