کراچی:(دنیا نیوز)شہر قائد کی لانڈھی غلہ منڈی میں پولیس مقابلہ ہوا، بیوٹی شاپ لوٹنے آئے ملزموں کی فائرنگ سے زخمی اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ ملزم اسلحہ اور موٹر سائیکل چھوڑ پر فرار ہوگئے۔
لانڈھی غلہ منڈی میں پولیس مقابلہ میں زخمی اہلکار دم توڑ گیا ،جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لوٹ مار کے دوران پولیس پارٹی پہنچی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، ملزمان کی گولی سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا جبکہ شہریوں کی وجہ سے پولیس نے براہ راست فائرنگ نہیں کی اور ملزمان اسلحہ اور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔