لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہو گئی

Published On 29 November,2021 11:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہو گئی، ہلاک ہونے والا ڈاکو بلال ڈاکٹر خولہ کے قتل میں ملوث تھا ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہو گئی، ہلاک ہونے والا ڈاکو بلال ڈاکٹر خولہ کے قتل میں ملوث تھا ۔ ملزم بلال نے چند ہفتے پہلے دوران ڈکیتی ڈاکٹر خولہ کو موت کی نیند سلا یا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر خولہ اپنی دوست کے گھر کے باہر گاڑی میں موجود تھی ۔ دوران ڈکیتی ڈاکٹر خولہ کو بلال اور اسکے ساتھی نے قتل کیا تھا. ملزم نے دوران تفتیش ڈاکٹر خولہ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا ۔ ہلاک ہو نے والے ڈاکو کی لاش کا تاحال پوسٹ مارٹم نہیں ہو سکا۔

سی آئی اے پولیس ڈاکو بلال کو نشاندہی کے لیے لے کر جا رہی تھی. راستے میں اسکے ساتھیوںنے چھڑوانے کے لیے فائرنگ کی ۔ ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو بلال ہلاک ہو گیا تھا۔
 

Advertisement