بلدیاتی مسودہ قوانین،ق لیگ اور پی ٹی آئی میں وفاق کی سطح پر بھی ڈیڈلاک

Published On 01 December,2021 06:45 pm

لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ق) اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان بلدیاتی مسودہ قوانین پر پنجاب کے بعد وفاق کی سطح پر بھی مذاکرات میں شدید ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے۔

ویڈیو لنک پر پاکستان تحریک انصاف اوراتحادی مسلم لیگ ق کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزر ا اسد عمر ،شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ ق کی نمائندگی مونس الہیٰ اورطارق بشیر چیمہ نے کی ۔

پنجاب حکومت کی نمائندگی وزیربلدیات میاں محمود الرشید نے کی جبکہ ق لیگ کی جانب سے کہا گیا کہ ایسے مسودہ قانون کی حمایت نہیں کریں گے جس سے دیہی علاقوں کی حق تلفی ہو۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں سیمی اربن کو زیادہ اوردیہی علاقوں کو کم نمائندگی قبول نہیں ۔

قائم مقام گورنرپنجاب اور وفاق کی سطح پر مذاکرات میں حکومت پنجاب کو پیغام دیدیا گیا جبکہ ویڈیو لنک پر وفاق اور پنجاب کی سطح پر میٹنگ میں بھی مسلم لیگ ق کو قائل نہ کیاجاسکا ۔

مسلم لیگ قائداعظم کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایسے کسی قانون کی حمایت نہیں کریں گے جس میں دیہی علاقوں کو نظر انداز کیاجائے ۔


 

Advertisement