فیصل آباد:(دنیا نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت کی باتیں کرنے والے اسے 2،2 ہزار میں خرید رہے ہیں، لوگوں کے ضمیر کا سودا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے،سابق حکومتوں نے کرپشن کو پروان چڑھایا،گھروں کےلیے 90ارب کے قرضے منظورہوچکےہیں،گھروں کےلیے 90ارب کے قرضے منظورہوچکےہیں۔
فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ 30،30 سال حکومت کرنیوالےنےملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،ماضی کےسیاستدانوں نے ملک کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں،وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں۔
فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایگری کلچر گروتھ کو آگے بڑھایا ہے، جب تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو ملک قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا،مثبت پالیسیوں نے معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور ترقی کا خواب جلد پورا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کےتحت 100 ارب روپے کےقرضے دیئے،ہماری حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کرروائیاں کیں،آئندہ سال میں مارچ میں پنجاب بھر کے شہریوں کوصحت سہولت کارڈ فراہم کیےجائیں گے،500ارب روپے گنے کے کسانوں کو زیادہ ملے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان غریب کو گھر بنادےرہےہیں اپنے محلات نہیں بنارہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ جب اقتدارمیں آئی انہوں نے اپنے بچوں کا سوچا،اب تک 10 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگاچکےہیں،حکومت نے بہتر انداز میں کورونا وبا کا مقابلہ کیا،وزیراعظم عمران خان کےدل میں غریب کا احساس ہے،مہنگائی پوری دنیا میں ہے50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جبکہ برطانوی وزیراعظم نے ماحولیات کےحوالےسے وزیراعظم عمران خان کےاقدامات کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا نے کورونا میں پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو سراہا،ن لیگ دورمیں پاورلومز کو تالے لگ گئےتھے،ایکسپورٹس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔