لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کورونا چیلنجز کے باوجود احساس پروگرام بڑا منصوبہ ثابت ہوا، اس پروگرام کے بجٹ کا تمام ڈیٹا اور آڈٹ موجود ہے۔
معاون خصوصی سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر تحصیل میں ون ونڈو احساس سنٹر کھولے جائیں گے، احساس پروگرام کے خلاف الزامات بھی عائد کیے گئے، احساس پروگرام کے بجٹ کا تمام ڈیٹا اور آڈٹ موجود ہے، حکومتیں بدلتی ہیں تو پراجیکٹ ختم کر دیئے جاتے ہیں، اگر عوام ہمارے پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں تو یہ پراجیکٹ چلتا رہے گا، پروگرام کے تحت انڈر گریجویٹ اسکالرشپس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ نیشنل پروگرام میں 50 ہزار طلبا کو رواں برس 90 ہزار اسکالرشپس فراہم کی گئیں، رواں برس اسکالرشپس کا بجٹ بڑھا دیا ہے، احساس اسکالرشپ پروگرام میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 30 نومبر میں توسیع کی جائے گی۔