پی آئی اے نے آفیسرز پر بڑی پابندی عائد کر دی

Published On 16 December,2021 08:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آفیسرز کی سی بی اے اور ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں میں شمولیت پر پابندی عائد کر دی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کا فیصلہ گروپ 4 میں براہ راست بھرتی ہونے والے اور گروپ 5 و دیگر افسران کی شرکت کی وجہ سے کیا گیا، شعبہ سیکیورٹی سے وابستہ اور دیگر افسران سی بی اے اور آفیسرز ایسوسی ایشن کا حصہ نہیں بن سکتے۔ 2012 انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ کے تحت سیکیورٹی شعبہ تنظیمی اس طرح کی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوسکتی۔

انتظامیہ نے ملازمین کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین سی بی اے اور پی آئی اے کی دیگر ٹریڈ یونینوں سے متعلق سرگرمیاں فوری ترک کردیں، ایئر لائن کے مروجہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین اور افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔