لاہور: (دنیا نیوز) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے ملک میں جاری گیس کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے، کہتی ہیں اطلاعات ہیں کہ سنگاپور کی کمپنی پاکستان کو 10 جنوری کو ایل این جی کارگو نہیں ڈلیور کر سکے گی۔
ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت وضاحت کرے ڈیفالٹ کمپنی کے ساتھ دوبارہ کیسے معاہدہ کیا گیا؟ پہلے ہی ان کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں گیس کا شدید بحران ہے۔ جنوری میں گیس کی طلب سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایل این جی کارگو کی تاخیر سے حالیہ گیس بحران مزید بدتر ہو جائے گا۔ تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کے باوجود تباہی سرکار گیس کی فراہمی کو یقینی نہیں بنا سکی۔