محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کا موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

Published On 21 December,2021 06:06 pm

لاہور:(دنیا نیوز)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی14 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پنجاب میں چھٹیاں 23دسمبر سے6جنوری 2022تک ہوں گی،تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے چھٹیوں پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے ۔

کالجز و انسٹی ٹیوٹ ہائر ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیاں دینے کے مجاز ہوں گے۔

دوسری جانب رجسٹرار کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں چھٹیوں کا آغاز 24دسمبر سے 7جنوری تک ہوگا ،چھٹیوں کا اطلاق صرف طلبہ پر ہوگا،ملازمین معمول کے مطابق آئیں گے ،چھٹیاں ہر سال یونیورسٹی کیلنڈر کے مطابق دی جاتی ہیں۔

قبل ازیں پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا ، پنجاب حکومت نے چھٹیوں کو دو مختلف فیز میں تقسیم کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا ،لاہور سمیت پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے چھ جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے کے 12 اضلاع میں تین جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ۔ ضلع جہلم، میانوالی ،اٹک ، مظفر گڑھ ،چکوال ،بھکر اور راولپنڈی میں تین سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ۔ راجن پور ،لیہ ، رحیم یار خان ، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں بھی تین سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔
 

Advertisement