لاہور: (دنیا نیوز) شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے گیس کا بحران گرمیوں تک بدستور جاری رہے گا، ملک پر مسلط حکومت ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔
نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریکارڈ بلند قیمتوں پر گیس خریدی گئی، ڈیفالٹر کمپنیوں سے معاہدوں کی وجہ سے متعدد بار ڈلیوری میں تاخیر ہوئی، اس سے گردشی قرضے میں 50 ارب روپے کا اضافہ ہوگا، گردشی قرضہ پہلے ہی 2.419 ٹریلین روپے ہے، حکومت کی غلط پالسیوں کی وجہ سے صرف گیس شعبے کا گردشی قرضہ 12 سو ارب ہوگیا ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف سنگاپور کی کمپنی کے بعد اٹلی کی کمپنی نے بھی ایل این جی فراہمی سے انکار کر دیا، گیس کی عدم سپلائی کی وجہ سے چولہے اور صنعتیں بند پڑی ہیں۔