کراچی: چورنگی کے قریب کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی، 5 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

Published On 28 December,2021 12:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا سیمنس چورنگی کے قریب کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی پر 5 گھنٹوں کے بعد قابو پالیا گیا۔

فائربرگیڈ حکام کے مطابق آگ کی اطلاع صبح 6 بج کر 5 منٹ پر ملی، اطلاع ملنے پر فوری طور پر فائر بریگیڈ پہنچ گئیں۔ فیکٹری میں لگنے والی آگ تین اطراف میں پھیل گئی، دیواریں توڑ کر آگ بجھانے کی کوششں کی گئی۔

اطلاع ملنے پر سندھ رینجرز کے جوان اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے فائر بریگیڈ کیساتھ ملکر آگ بجھائی۔ واٹر بورڈ حکام نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز حادثہ کے مقام پر پہنچائے، مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
 

Advertisement