کراچی:(دنیا نیوز)سندھ کے ترمیمی بلدیاتی بل کے خلاف لائحہ عمل کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔
سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ،بلدیاتی ترمیمی بل پر اسٹیئرنگ کمیٹی پی ٹی آئی،ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے تشکیل دی ہے ۔
ایم کیو ایم کی جانب سے خواجہ اظہار،جاوید حنیف اور محمد حسین اسٹیئرنگ کمیٹی میں شامل ہیں، جی ڈی اے کی جانب سے سردار عبدالرحیم، حسنین مرزا اور عارف مصطفیٰ جتوئی ،پی ٹی آئی کی جانب سے خرم شیر زمان اور بلال غفار اسٹیرنگ کمیٹی میں شامل ہیں۔
اجلاس میں بلدیاتی ترمیمی بل کےخلاف مشترکہ لائےعمل پر غور کیا جائے گا۔