اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ اور رہنما پیپلز پارٹی رحمان ملک نے کہا ہے کہ آصف زرداری سوچ سمجھ کرسیاسی شطرنج کھیلتےہیں، نظرآرہاہےکہ وہ سیاسی چال چلیں گے، ان کے ایکٹو ہونے سے بعض لوگ تکلیف میں ہیں اورحکومت اس وقت بوکھلاہٹ کاشکارنظرآرہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمانملک نے کہا ہے کہ بے نظیر کو شہید کرکے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، اس کے تانے بانے باہر بھی جاکر ملتے ہیں، ٹیلی کام کے ریکارڈ کو ٹیمپر کرنے کی کوشش کی گئی، جو افراد پکڑے گئے ان کے اعترافی بیانات موجود ہیں، جن افراد کو سزائیں ہوئیں ان کی سزائیں معطل کردی گئی ہیں،اعلیٰ عدلیہ سے گزارش ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیں،۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ لٹک کیوں رہا ہے،کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ بات ہورہی ہے تو دکھ تو ہوتا ہے ، اس لئے کہا تھا کہ ٹرتھ کمیشن بنائیں اور پھر بات چیت کریں ،کالعدم ٹی ٹی پی نے فائر بندی ختم کرکے ہمارے اداروں پر حملے شروع کردئیے ہیں، آج جب پاکستان کے دشمن سرگرم ہورہے تو افغان حکومت ان کا ساتھ دے رہی، افغان وزیر حقانی سے گزارش ہے کہ اکرام الحق کو پکڑکر ہمارے حوالے کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان ہماری حکومت کوچیلنج کررہاہے، لگتاہےامریکاکی افغان طالبان کیساتھ خاموش مفاہمت ہے، بینظیربھٹونےپاکستان کیلئےشاندارخدمات پیش کیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بہترین اندازمیں شہیدبی بی کامشن آگےبڑھارہےہیں، ہماری عدالتوں سےدرخواست ہےبینظیربھٹوکی شہادت کامعاملہ لٹکاہواکیوں نظرآرہاہے، آنےوالےوقت میں پیپلزپارٹی بہت آگےبڑھےگی۔