اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے سال کی خوشی میں فائر ورکس شو روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ لوگوں کو انجوائے کرنے دیں، ایساساری دنیا میں ہوتا ہے، یہ تو ابھی سعودی عرب میں بھی ہوا ہے۔
شہری نے آج رات بارہ بجے کیلئے جاری این او سی واپس لینے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔