بیان حلفی کیس، رانا شمیم سمیت تمام فریقین بادی النظرمیں توہین عدالت کے مرتکب قرار

Published On 31 December,2021 05:17 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم سمیت دیگر فریقین کو بادی النظر میں توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے بارہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں اٹارنی جنرل کو اپنا معاون مقرر کرتے ہوئے 7 جنوری کو رانا شمیم سمیت دیگر فریقین کو فرد جرم کیلئے طلب کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم توہین عدالت کیس کی 28 دسمبر کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں رانا شمیم سمیت تمام فریقین توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ۔تحریری حکمنامہ کے مطابق عدالت مطمئن ہے ،بادی النظر میں توہین عدالت کا کیس بنتا ہے۔ اسی لیے 7جنوری کو توہین عدالت کے الزام کے تحت فرد جرم عائد کی جائے گی۔

 

Advertisement