نوازشریف چوروں کے چیمپئن، کرپشن اور چوری کا ورلڈکپ جیتا ہوا ہے: فرخ حبیب

Published On 01 January,2022 04:13 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف چوروں کے چیپمئن ہیں، واپس آئے تو اڈیالہ جیل کی وین ایئر پورٹ پر ان کو لیجانے کیلئے موجود ہو گی، انہوں نے کرپشن اور چوری کا ورلڈکپ جیتا ہوا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے آنا ہے تو اڈیالہ جیل کی وین ایئر پورٹ پر ان کو لیجانے کیلئے موجود ہو گی، وہ چوروں کے چمپئین اور ورلڈ لیڈر ہیں، انہوں نے کرپشن اور چوری کا ورلڈکپ جیتا ہوا ہے۔ وہ لندن میں محلات بنا لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل اشیاضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعلق بین الاقوامی قیمتوں سے ہے۔ ہمیں کہتے ہیں معیشت نہیں چل رہی، وزیراعظم عمران خان کی معیشت دوست پالیسی ہے، ہم نے ایف بی آر میں 29 سو ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی ٹی ٹیاں سامنے آجاتی ہیں، پہلی مرتبہ پاکستان میں شفافیت کی بنیادرکھی جارہی ہے، یہ اس عمران خان پر بات کرتے ہیں جو اپنے بیرون ملک سے فلیٹس فروخت کر کے پیسہ پاکستان لایا، نجی کمپنیاں ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کریں۔ لیگی صدر فوٹوشوٹ وزیراعلیٰ تھے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار بات کم کام زیادہ کر رہے ہیں، پچھلےسال وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے98 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ کیا، ساڑھے7سوارب روپیہ پنجاب کےترقیاتی منصوبوں پرخرچ ہو رہا ہے۔ تاریخ کاسب سے بڑا ترقیاتی پروگرام موجودہ پنجاب حکومت چلارہی ہے۔صحت کارڈ سے پاکستان کا ہیلتھ کیئر سسٹم اپ گریڈ ہونے جا رہا ہے، پنجاب کے ہر خاندان کو 10 لاکھ مالیت کا کارڈ دیا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کل پنجاب سے صحت کارڈ کا اجرا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو شہید بی بی اور بھٹو کے مشن سے ہٹ چکے، پی پی چیئر مین اور سابق صدر دونوں کومشورہ ہے سندھ کی عوام پر ظلم بند کریں، سندھ میں گندم چوہے کھا جاتے ہیں ان کی آنکھ نہیں کھلتی۔ زرداری فالودےوالےکیساتھ جعلی اکاؤنٹس کھول کرمنی لانڈرنگ کرتےہیں۔