عوام کو حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے: شہباز شریف

Published On 01 January,2022 07:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے لکھا کہ گویا منی بجٹ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کے لیے کافی نہیں، پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری رائے ہے پاکستان کی عوام کو عمران خان کی تبدیلی کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل قائد حزب اختلاف نے کہا تھا کہ پٹرول بم پھینکنے سے بہتر تھا عمران نیازی استعفی دے دیتے۔

قائد حزب اختلاف و صدر پاکستان مسلم لیگ نون شہباز شیرف نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عوام کی سال نو پر خوشی بھی برداشت نہیں ہوئی، معاشی تباہی سے بچانے کیلئے ظالم حکومت سے نجات پانا ہوگی۔