کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد میں اومی کرون کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقے میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقے میں بیکری اور میڈیکل سٹور کے علاوہ تمام معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلشن اقبال کے بلاک سیون میں ڈبل سواری پر بھی پابند ہوگی، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون 14 جنوری تک نافذ رہے گا ۔
اومی کرون کے ممکنہ کیسز کو کنٹرول کرنے کے محکمہ صحت کی سخت ہدایت پر ضلعی انتظامیہ مکمل طور پرفعال ہےاور تمام ضروری اقدامات اٹھائےجا رہے ہیں۔شہریوں کو ایس او پیز سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ ماسک سمیت پابندیوں پر عمل درآمد بھی جاری ہے۔
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کورونا کی نئی لہر کے حوالے سے خبردار کردیا ، کہتے ہیں کورونا کی نئی لہر کی توقع چند ہفتوں سے تھی، اومی کرون کراچی میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے ، کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہنا ضروری ہے۔