لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی اور وفاقی آبی وسائل چودھری مونس الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال، بلدیاتی الیکشن او رفلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی اور وفاقی آبی وسائل چودھری مونس الٰہی نے وزیراعلیٰ آفس کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ اور سپیکر نے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے پر اتفاق کر لیا۔
وزیراعلی کا کہناتھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔ اہم امور پر آپ سے مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا- عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں جوپائیدارکا م کیے ہیں ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔
سپیکر چودھری پرویز الہی کاکہناتھا کہ عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔خلوص نیت کے ساتھ اتحاد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔