لاہور: (دنیا نیوز) لیگی رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ صادق اور امین کا ماسک ٹکڑے ٹکڑے ہوکر اتر چکا، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران نیازی پر فرد جرم ہے۔
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی و مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سچائی لوگوں کو بے نقاب کرنے کا بہترین طریقہ ہے، پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس سے بھاگ رہی ہے اور اب پتہ چلا کیوں ؟ صادق اور امین کا ماسک ٹکڑے ٹکڑے ہوکر اتر چکا۔
Truth has a strange way of exposing people. The Scrutiny Committee s report is a damning indictment of IK. PTI has been running away from foreign funding case for last 7 years and now we know why. The facade of "Sadiq aur Ameen" has been shredded into pieces.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 5, 2022
دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ بھیانک چہرہ سامنے آیا ہے، عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے، کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم کی آڑ میں ملک کو لوٹا ہے، آج تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے کہ پی ٹی آئی قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے۔