اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹس کی جتنی جانچ پڑتال ہوگی اتنے ہی حقائق سامنے آئیں گے، پتہ چلے گا پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی بنیاد سیاسی فنڈ ریزنگ پر ہے، قوم حقیقی سیاسی فنڈ ریزنگ، مفادات، بھتہ خوری کا فرق دیکھے۔
I welcome ECP s scrutiny of PTI s funding through donations from Overseas Pakistanis. The more our accounts are scrutinised the more factual clarity will emerge for nation to see how PTI is the only political party with proper donor base premised on proper political fundraising.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2022
I look forward to seeing similar ECP scrutiny on funding of 2 other major pol parties - PPP & PMLN. This will allow nation to see difference between proper pol fundraising & extortion of money from crony capitalists & vested interests in exchange for favours at nation s expense.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2022
قبل ازیں یوم حق خود ارادیت کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے، کشمیری عوام 3 نسلوں سے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، 73 برس بعد بھی کشمیری عوام دیرینہ حق کے حصول کیلئے ثابت قدم ہیں، 9 لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی نے مقبوضہ وادی کو کھلی جیل بنا دیا۔
The UNSC commitment of a UN-supervised plebiscite in Kashmir remains unfulfilled as the Hindutva Modi govt brazenly violates UNSC resolutions, int humanitarian laws & int conventions incl 4th Geneva Convention; & commits war crimes by seeking to alter status & demography of IIOJK
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2022
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب ہو رہا ہے، بین الاقوامی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کے خلاف ایکشن لے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے اور جبر کو مسترد اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کےعزم پرثابت قدم ہے۔
The int community, esp the UN, must take action on India s war crimes & crimes against humanity in IIOJK as Kashmiris continue to reject & resist Indian Occupation & oppression. Pakistan remains steadfast in its commitment to the just Kashmiri struggle for self determination.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2022
دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال سے کرپشن کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، بدعنوانی کے خاتمے کا فائدہ پوری قوم کو ہوگا۔ مہنگائی کے باوجود 2013 کے مقابلے میں سستی سڑکیں بنا رہے ہیں، واضح ہوگیا ماضی میں کسی کی جیب میں پیسہ جاتا رہا، ایک ہزار ارب روپے کی لوٹ مار کی گئی، سی پیک کے مغربی روٹ سے پسماندہ علاقوں میں ترقی ہوگی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے سے پسماندہ علاقے ترقی کریں گے، منصوبہ سی پیک کے ویسٹرن روٹ کا اہم جزو ہے، روڈ میپ نہیں ہوتا تو کچھ لوگ آگے اور باقی ملک پیچھے رہ جاتا ہے، 1960 کی دہائی میں پاکستان کی طویل المدت منصوبہ بندی تھی، اس دہائی میں پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے لگائے گئے، طویل المدت منصوبہ بندی سے ہی ملک ترقی کرتے ہیں، چین نے مستقبل کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے، دنیا میں سب سے تیز ترقی کرنیوالا ملک چین ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے ہر خاندان کو مارچ تک صحت کارڈ مل جائے گا، ہیلتھ کارڈ صحت سے متعلق ایک مکمل نظام ہے، ہم نے لوگوں کو مفت علاج کی سہولیات دینے کیلئے صحت کارڈ دیا، ریاست کی ذمہ داری ہے لوگوں کی صحت، تعلیم اور انصاف کا خیال رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سڑکیں پیسے بنانے کیلئے تعمیر کی جاتی تھیں، سڑکوں کی تعمیر پر دگنا خرچ کیا گیا، ماضی میں پیسہ چوری نہ ہوتا تو اسی رقم میں زیادہ سڑکیں بن سکتی تھیں، این ایچ اے نے 5 ارب روپے سے زائد کی اراضی واگزار کرائی۔