خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر 10 جنوری تک ملتوی

Published On 07 January,2022 12:39 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر محمود جان نے پیر کے روز (10 جنوری) دو بجے تک ملتوی کردیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس میں خاتون ایم پی اے بصیرت بی بی نے کورم کی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس 5 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔ ڈپٹی سپیکرکا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹرنہیں ہوں، سپیکرکی رولنگ پرعملدرآمد کررہا تھا۔ کسی کے دبائو میں نہیں آئوں گا، قانون کے مطابق اسمبلی چلاؤں گا، کورم پورا کرنا تمام اراکین کی ذمہ داری ہے،اجلاس وقت مقررہ پرشروع ہوگا اوروقت پر ختم ہو گا۔

اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع کیا تواراکین کی تعداد صرف 12 رہی جس پر ڈپٹی سپیکر نے اسمبلی اجلاس پیر کے روز دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔ 

Advertisement